سڈلگھٹہ یکم مارچ (ایس او نیوز) ضلع چکبالاپور کےسڈلگھٹہ تعلقہ کے ہیرے بلا نامی دیہات کے سرکاری اسکول میں ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو افسر فوزیہ ترنم نے دورہ کرتے ہوئے طلبا و طالبات سے بات چیت کی اور ان کی تعلیمی نیز دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں سے مختلف سوالات کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو بھی جانچنے کی کوشش کی، بعد میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کی کارکردگی پر نہایت مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اِس اسکول کے بچے بالخصوص انگریزی اور ریاضی میں بے حد ماہر ہیں۔